Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مافیا کی جڑیں جوڈیشری تک میں ہے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ شور مچایا جا رہا ہے پولیس والے کو گولی ماردی، رات کو کوئی آجائے اور میرے بیوی بچے گھر میں ہوں تو میں ان کا دفاع کروں گا۔
شائع 24 مئ 2022 08:30pm
قوم اُٹھ گئی ہے، یہ جن اب بوتل میں واپس نہیں ڈالا جاسکتا۔  فوٹو — اسکرین گریب
قوم اُٹھ گئی ہے، یہ جن اب بوتل میں واپس نہیں ڈالا جاسکتا۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران کا کہنا ہے کہ مافیا کی جڑیں عدلیہ تک میں ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایلیٹ کلاس چوری کو برا نہیں سمجھتی، مشرف ان کے اربوں روپے کے کیسز معاف کرچکا ہے اسی لئے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ انہیں این آراے دیا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سری لنکا سے زیادہ خوفناک حالات دیکھ رہا ہوں، قوم اُٹھ گئی ہے، یہ جن اب بوتل میں واپس نہیں ڈالا جاسکتا اور جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شور مچایا جا رہا ہے پولیس والے کو گولی ماردی، رات کو کوئی آجائے اور میرے بیوی بچے گھر میں ہوں تو میں ان کا دفاع کروں گا، البتہ پولیس اہلکار کے گھر والوں سے ہمدردی ہے لیکن جس نے حکم دیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چااہیے جب کہ مافیا کی جڑیں جوڈیشری تک میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت میں اپنے کیسز بچانے کیلئے آئے ہیں کیونکہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ الیکشن جلدی ہوگئے تو ان کے کیسز چلیں گے لیکن میرے خیال میں یہ لوگ اپنی قبر کھود رہے ہیں اور جب تک جون میں الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے احتجاج جاری رہےگا۔

imran khan

Interview

judges

pti long march