Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، روپیہ مزید سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 201 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔
شائع 24 مئ 2022 07:40pm
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے ہے۔  فوٹو — فائل
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 201 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دن میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 27 پیسے کا وضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے ہے۔

SBP

interbank

USD VS PKR