Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ میں یکم جون سے31 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 02:17pm

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ میں یکم جون سے31 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا اعلان اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا گیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

karachi

sindh

تعلیم

Schools