Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 01:55pm

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاجی مظاہرہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 30 روز کیلئے ریلیاں بھی نہیں نکالی جاسکیں گی، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او دفعہ 188 کے تحت کارروائی کرسکے گا۔

آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا، خط میں بتایا گیا تھا کہ سیاسی اور دیگر عناصرکارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، سڑکوں شاہراہوں کو بلاک اور دھرنا یا اجتماع کیا جاسکتا ہے ممکنہ صورتحال سے عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی جبکہ ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

karachi

sindh