پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: وزیراعظم کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے امن و امان کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، اعظم نذیر تارڑ اور ریاض پیرزادہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جبکہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے سے متعلق عدالتوں کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمدہوگااور مفاد عامہ کیلے تمام راستے کھلے رکھیں گے ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثرہوگا۔
Comments are closed on this story.