Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر 4 سرکاری گاڑیاں موجود ہیں: شیخ رشید

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں سفید کپڑوں میں اہلکاروں کیساتھ موجود ہیں، لیکن میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔
شائع 23 مئ 2022 08:20pm
میں حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ اسلام آباد  پہنچوں گا۔  فوٹو — فائل
میں حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔ فوٹو — فائل

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کیلئے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں موجود ہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں سفید کپڑوں میں اہلکاروں کے ساتھ موجود ہیں، لیکن میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جن راستوں میں رکاوٹیں پیدا کرے گی تو متبادل راستوں کا اختیار کیا جائے گا، 25 مئی کو لال حویلی سے دو بجے نکلیں گے اور میں حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

long march