عمران خان ہر نئے دن ایک نیا بیانیہ دیتا ہے: خواجہ آصف
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان آج نہ گھروں اور نہ نوکریوں کی بات کرتا ہے، وہ کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پچھلے دھرنے میں کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران نے پچھلے الیکشن میں لوگوں کو کئی خواب دکھائے، آج حال یہ ہے کہ ہر طرف کھنڈرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک صحیح جنگ لڑیں گے، عمران خان کرپشن کو انسٹیوٹلائزڈ کرگیا، اس کے ہم رکاب میں کوئی ایسا نہیں جس نے کرپشن نہ کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ہر نئے دن ایک نیا بیانیہ دیتا ہے، چار پانچ جلسوں میں کہا کہ نیوٹرل تو صرف جانور ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل اس نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے،اس کی کس بات پر اعتبار کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو یا تو کچھ یاد نہیں رہتا یا پھر جھوٹ بولتا ہے، اس کے حواری یا بدنیت ہیں یا کرپٹ ہیں۔
Comments are closed on this story.