Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے جلسے میں وائرل ہونے والے پلے کارڈ میں کیا لکھا تھا؟

چند دن قبل عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شدید گرمی ہونے کے باوجود جلسہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 04:19pm
پاکستان تحریک انصاف  کے ملتان جلسے کی جھلک ــــ فئس بک فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے ملتان جلسے کی جھلک ــــ فئس بک فوٹو

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے ملتان جلسے میں سامنے آنے والا دلچسپ جملے والا پوسٹر سوشل میڈیا صارفین کی زینت بن گیا۔

چند دن قبل عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شدید گرمی ہونے کے باوجود جلسہ کیا، جس میں پی ٹی آئی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

جلسے میں شریک شرکاء نے عمران خان کے حق میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، وہیں ایک پلے کارڈ نے سب کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوگیا۔

تاہم مذکورہ پلے کارڈ ایک خاتون نے اٹھائے ہوئے تھیں، جس پر درج تھا کہ “عمران خان کی محبت میں ملتان کا گرم موسم بھی ڈھائی ٹن کا اے سی لگتا ہے”۔

خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek e Insaf