Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو کیس: مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن عدالت بھیجنے کی درخواست منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن عدالت بھیجنے کی درخواست...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 03:50pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن عدالت بھیجنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے مقدمہ سیشن کورت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

تفتیشی افسر ، مدعی اور بیوہ شیریں جوکھیو کے وکلا نے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست تھی ، مقدمہ سے جام عبدالکریم اور دیگر کا نام نکالنے سے متعلق فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا تھا کہ سیشن عدالت چالان کا جائزہ لے کر دے گی، پولیس، پراسکیویشن، مدعی مقدمہ اور ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کی مخالفت کی تھی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے، ملزمان کے و کلا کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چل سکتا ہے۔

karachi

ATC

Nazim Jokhio

Nazim Jokhio Murder Case