Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری کو شیر سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑگئی

ایک شخص مسلسل تنگ کررہا تھا کہ اسی دوران خونخوار جانور نے شہری کی انگلی اپنے دانتوں میں دبوچ لی۔
شائع 23 مئ 2022 01:32pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

کنگسٹن: چڑیا گھر میں شہری نے شیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے خود کو خطرے میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما ملک جمیکا کے ایک چڑیا گھر میں شہری شیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے دوران اپنی انگلی گنوا بیٹھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کے پنجرے میں قید شیر کو ایک شخص مسلسل تنگ کررہا تھا کہ اسی دوران خونخوار جانور نے شہری کی انگلی اپنے دانتوں میں دبوچ لی۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نے مذکورہ فرد کی انگلی چبا ڈالی جبکہ شہری نے بڑی مشکل سے جانور سے اپنی جان چھڑائی۔

چڑیا گھر میں موجود خواتین نے واقعے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا، شیر نے جیسے ہی انگلی پکڑی، تو شرارت کرنے والے شہری چلا اٹھا۔

اس پرچڑیا گھر کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے سے آگاہ نہیں تھے۔

تاہم جمیکا سوسائٹی فار دی پریونشن آف کرولٹی ٹو اینیملز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

bullion rates

jamaica