Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیل کی بڑھتی کھپت کے پیش نظر حکومت کا ہفتہ وار کام کے دنوں میں کمی پرغور

ذرائع کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم کی درآمد میں کمی کے لئے حکومت ہفتہ وار کام کے دنوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔
شائع 23 مئ 2022 12:40pm
فوٹو ـــ بزنس ریکارڈر
فوٹو ـــ بزنس ریکارڈر

اسلام آباد: تیل کی بڑھتی کھپت اور بھاری درآمدی بل کے پیش نظر حکومت نے ہفتہ وار کام کے دنوں میں کمی پر غور شروع کردیا۔

آج نیوز کے مطابق ایندھن کے استعمال میں کمی سے سالانہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر بچت کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال 10 ماہ میں تیل کا درآمدی بل 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم کی درآمد میں کمی کیلئے حکومت ہفتہ وار کام کے دنوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ڈیرھ ارب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک زرمبادلہ کی بچت کا اندازہ لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سینئر اہلکار نے متعلقہ حکام، پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز سے کہا ہے کہ وہ وہ اپنے تخمینوں کے ساتھ آئیں۔

اس سے قبل پاور ڈویژن نے نئی حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کام کے دنوں میں کمی کرے اور تجارتی سرگرمیوں کو دن کی روشنی تک محدود رکھے۔

اسلام آباد

paksitan