Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی جبکہ دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری آج پہنچا شروع ہو جائے گی ۔
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 12:50pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی جبکہ دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری آج پہنچا شروع ہو جائے گی ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز بھی طلب کی جارہی ہے اور آج رات سے دیگر صوبوں سے نفری پہنچنا شروع ہوجائے گی جبکہ آپریشنل پولیس کو آج قیدی وینز، واٹر کینن اور دیگر سامان فراہم کردیا جائے گا۔

لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم نے وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے ؟وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو قیام امن سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے اہم فیصلوں کی منظوری لی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو متوقع ہے جس میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی

ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی، سری نگر ہائی وے پر جلسہ اور دھرنا کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر جلسہ اور دھرنا دینا چاہتی ہے، پرامن جلسے اور دھرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قیادت کریں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایچ نائن اور جی نائن کے درماںن سری نگر ہائی وے پر جگہ دی جائے، ضلعی انتظامہ شرکاء کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی سہولت دے۔

اسلام آباد

imran khan

police

pti long march