Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا عمران خان ماضی کی طرح 126 دن کے دھرنا کا ارادہ رکھتے ہیں؟

27 جولائی کو لاہور سے روانہ ہونے والے عمران خان نے شہر اقتدار پہنچ کر 126 دن تک دھرنا دیا تھا
شائع 23 مئ 2022 11:56am
ڈی چوک پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے 126 دن کا دھرنا دیا تھا ــ فوٹو فائل
ڈی چوک پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا تھا ــ فوٹو فائل

کراچی: ملکی سیاست میں ہلچل مچانے کے ساتھ ہی نئے انتخابات کا مطالبہ لے کر 25 مئی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے عمران خان سنہ 2014 میں بھی لانگ مارچ کر چکے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق 27 جولائی سنہ 2014 میں بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران عمران خان نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور نئے انتخابات کئے جائیں۔

جس کے بعد 14 اگست سنہ 2014 میں عمران خان لاہور سے روانہ ہوئے ساتھ طاہر القادری بھی دھرنے کی غرض سے روانہ ہوئے جبکہ اسلام آباد آنے کی اجازت اس وقت کی حکومت نے دی تھی۔

اس کے اگلے روز ہی 15 اگست سنہ 2014 کوعمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا تو بلیو ایریا ریڈ زون پرروک لیا گیا تھا۔

تاہم ایک دن بعد 17 اگست سنہ 2014 کو عمران خان نے خیبرپختونخوا سمیت اسمبلیوں سے مستعفی اور ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسرے روز ہی 18 اگست سنہ 2014 دھرنا شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کے سبب پولیس سے مڈ بھیڑ کے بعد ڈی چوک دھرنے کا مقام بن گیا۔

تاہم صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے اس وقت کے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک ہفتے میں 3 ملاقتیں ہوئیں بھی ہوئیں۔

بعد ازاں 21 اگست سنہ 2014 ڈی چوک پر دھرنے کے ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بھی جاری تھا اور ایوان نے دھرنے کیخلاف قراردادیں بھی منظور کیں تھیں۔

واضح رہے کہ ڈی چوک پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دھرنا 126 دن جاری رہا۔

تاہم سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) رونما ہونے کے بعد 17 دسمبر2014 کوعمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

pm imran khan

Shehbaz Sharif

اسلام آباد