Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غلاف کعبہ کی بلا تعطل صفائی کیلئے اسمارٹ مشینوں نے کام شروع کر دیا

غلاف کعبہ کی صفائی کیلئے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ یہ خصوصی طور پر ریشم سے تیار کی جاتا ہے
شائع 23 مئ 2022 09:18am
اسمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے لیس ہیں۔ فوٹو عرب میڈیا
اسمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے لیس ہیں۔ فوٹو عرب میڈیا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کیلئے بلا تعطل گھنٹوں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اسمارٹ مشین فراہم کردی ۔

عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی صفائی کیلئے جوجدید مشینیں فراہم کی گئی ہیں، اس کا اہتمام انتظامیہ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کیا۔

سعودی سرکاری پریس ایجنسی ‘‘ایس پی اے’’ کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ کہ اسمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے کام کرنے کے ساتھ ہی بہت سی خوبیوں سے لیس ہیں۔

عبدالحمید المالکی کا کہناتھا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کیلئے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ یہ خصوصی طور پر ریشم سے تیار کی جاتا ہے، تو اس کے کپڑے کو نقصان نہ پہنچے۔

دریں اثنا حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعرات کو صفا اور مروہ پہاڑیوں کی دھلائی کا بھی کرتی ہے جبکہ یہ کام ہر ہفتے کیا جاتا ہے تاکہ صفائی برقرار رہے۔

اس کے علاوہ مسجد حرام میں صفائی ستھرائی کے ادارے کے انچارج جابر الودعانی نے بتایا کہ کہ صفا اور مروہ کی صفائی اور دھلائی خاص آلات اور جراثیم کش مادے سے کی جاتی ہے۔

تاہم انہوں نے کہاکہ اس کام کو اسپیشل ٹیم انجام دیتی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھی صفا اور مروہ کی صفائی کا اہتمام کی جاتی ہے۔

Saudi Arabia

Makkah

umrah