Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اعلان: اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 11:44am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں لانگ مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ اور پولیس بھی متحرک ہوگئی، اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجح ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد بھر میں تاحال کوئی راستہ ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا تاہم اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی جیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد

security

police