شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی، ریحام خاں کا رد عمل
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی مریم نواز کے متعلق کہے گئے نامناسب جملوں پر چیئرمین تحریک انصاف پر برس پڑیں۔
ریحام خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ“ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی“۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو ذرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “بلاول جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں، نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت”۔
یاد رہے کہ عمران خان کو ملتان میں ہونے والے جلسے کے دوران مریم نواز کو کہے گئے جملوں پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کیخلاف نامناسب جملے کہنے پر عمران خان شدید تنقید کی زد میں آگئے
عمران خان نے کہا تھا کہ“مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو“۔
تاہم چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس بیان پر وزیراعظم سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کہ جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں، وہ ایسی زبان استعمال نہیں کیا کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔
علاوہ ازیں ویمن ایکشن فورم لاہور نے عمران خان کے خواتین کے متعلق نامناسب تبصرے پر فوری معافی کا مطالبہ کردیا۔
Comments are closed on this story.