Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، پاک فوج آگ بجھانے میں مصروف

آئی ایس پی آر کے مطابق پائین جنگلات میں 18 مئی کو شدید آگ شروع ہوئی تھی، جنگلات میں لگی ہوئی آگ 10 ہزار فٹ کی بلند چوٹیوں کے اردگرد موجود ہے.
اپ ڈیٹ 22 مئ 2022 02:59pm
تصویر: اشر تحریک کے بانی رہنما سالمین خپلواک
تصویر: اشر تحریک کے بانی رہنما سالمین خپلواک

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے ایف سی کا ایک ونگ اور 2 آرمی ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائین جنگلات میں 18 مئی کو شدید آگ شروع ہوئی تھی، جنگلات میں لگی ہوئی آگ 10 ہزار فٹ کی بلند چوٹیوں کے اردگرد موجود ہے.

تاہم شدید گرم موسم اور ہواؤں سے آگ دور تک پھیل چکی ہے البتہ آگ بدستور قریب ترین دیہات سے ابھی 10 کلومیٹر دور ہے۔

فوج اورایف سی بلوچستان آگ بجھانے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہیں، کوئٹہ کور ہیڈکوارٹرز پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران متاثرہ علاقے سے 10 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے.

ایف سی بلوچستان نے مانی خوا میں میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کردیا ہے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر سے آگ پر پانی گرایا جارہا ہے اور دوسرے ہیلی کاپٹر سے فائر بالز اور کیمیکلز پھینکے جارہے ہیں۔

تاہم اب تک 400 فائر بالز، 200 فائر سوئٹس، کمبل، خیمے اور دیگر آلات بھی ایف سی کے ذریعے این ڈی ایم اے کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فوج کی جانب سے ضروری ریلیف آلات لاہور سے ژوب منتقل کئے جارہے ہیں۔

Balochitan

pakistan army

DG ISPR