Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور باہمی...
شائع 22 مئ 2022 11:54am

بیجنگ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خایل کیا گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت سرکاری دورے پر چن مںی موجود ہیں، جہاں بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاک چین وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چت کی۔

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں، مذاکرات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر، چین میں پاکستان سفیر معین الحق اور دیگر شریک ہیں۔

foreign minister

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

Wang Yi