آسٹریلیا : عام انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست
میلبرن: آسٹریاجم مںس عام انتخابات مںی حکمران جماعت کوشکست ہوگئی، لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا اور لاکھوں آسٹریلوی شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے عام انتخابات کا معرکہ جیت لیا جبکہ حکمران جماعت کوشکست ہوگئی۔
آسٹریلیا کی 151رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 72 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ جبکہ اکثریت کیلئے کم از کم 76 سیٹیں درکار ہیں۔
لیبرپارٹی کے 59 سالہ انتھونی البانیزآسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے، وہ پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب موجودہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن اوربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کے لیڈر انتھونی البانیز کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نےشکست تسلیم کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دے دیا۔
Comments are closed on this story.