Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دمشق میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک

دمشق کے اطراف میں ایران کی ملیشیاؤں کے گوداموں اور عسکری ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا
شائع 22 مئ 2022 09:55am
حملے میں  3 شامی فوجی ہلاک اور 4 افراد زخمی ـــ عرب میڈیا
حملے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور 4 افراد زخمی ـــ عرب میڈیا

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک، 4 افراد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایا کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف میں عسکری ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

المرصد نے کہا کہ دمشق کے اطراف میں ایران کی ملیشیاؤں کے گوداموں پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب صبا نیوز ایجنسی نے شام کی خبر رساں ایجنسی “صنعا” کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے اسرائیل نے شام کے گولان کی پہاڑیوں سے میزائل حملے کیے، جس میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

تاہم ایک فوجی ذریعے نے بیان میں کہا کہ دمشق کے جنوب میں جب شامی فوج کے فضائی دفاع نے میزائلوں کی جارحیت کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا ہے۔

Syria

مشرق وسطیٰ

Israel Aggression