Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے جو نازیبہ کلمات ادا کیے اس پر حیران نہیں: مریم نواز

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بات کرکے انہوں نے پاکستان کی بیٹیوں اور بہنوں پر اٹیک کیا۔ میں ان سے بہتر اخلاق کی توقع نہیں رکھتی۔ اچھے اخلاق بڑی چیز ہوتی ہیں۔‘
شائع 22 مئ 2022 12:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ان کے خلاف جو نازیبہ کلمات ادا کیے اس پر انہیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے تقریر بھیجی، مریم کہیں تقریر کر رہی تھی کل۔۔۔ اس میں اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس سے کہنا چاہتا ہوں کی مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔‘

لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے ہفتے کو خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’آپ یہ دیکھیں کہ وہ میرے والد کی عمر کے ہیں میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں لیکن بات دیکھیں جو انہوں نے کی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بات کرکے انہوں نے پاکستان کی بیٹیوں اور بہنوں پر اٹیک کیا۔ میں ان سے بہتر اخلاق کی توقع نہیں رکھتی۔ اچھے اخلاق بڑی چیز ہوتی ہیں۔‘

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے اس بیان پر جس طرح سے کل ری ایکشن آیا، تمام سیاسی قیادت کا بھی، عوام کا بھی، خواتین کا بھی، تو میں سب کی شکر گزار ہوں۔ مجھے کل بڑی اس چیز کی خوشی ہوئی کہ عوام کے اندر ابھی بھی جو مشرقی اقدار ہیں، جو ہماری اسلامی اقدار ہیں، جو ہماری معاشرتی اقدار ہیں وہ زندہ ہیں۔‘

Maryam Nawaz

imran khan

Pakistan Muslim League Nawaz