Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے گردونواح میں سرچ آپریشن

وفاقی پولیس ہرآنے اورجانے والے افراد کی چیکنگ کررہی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق بنی گالہ اوراِردگرد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
شائع 21 مئ 2022 10:59am
اس فائل فوٹو میں وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ حویلی کا سامنے والا لان دکھایا گیا ہے۔ ─ محمد علی
اس فائل فوٹو میں وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ حویلی کا سامنے والا لان دکھایا گیا ہے۔ ─ محمد علی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے گردونواح میں پولیس سرچ آپریشن کرتے ہوئے تمام افراد کی چیکنگ کررہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق وفاقی پولیس ہرآنے اورجانے والے افراد کی چیکنگ کررہی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق بنی گالہ اوراِردگرد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں خیموں میں موجود افراد کیخلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہورہا ہے، یہ روٹین کا سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی تھریٹ کے باعث سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

تاہم سابق وفاقی وزیراورپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پوربھی بنی گالہ پہنچے، تو پی ٹی آئی کارکن خیموں سے باہر آئے اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

تاہم پولیس کارکن کومنتشرکرکے واپس چلی گئی۔

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala