Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کا چھاپا

رہنما پی ٹی آئی بلال غفار اورسیف الرحمان کا کہنا تھا پولیس نے بغیروارنٹ گھرمیں داخل ہونےاوراہل خانہ کوحراساں کرنےکی کوشش کی گئی۔
شائع 21 مئ 2022 10:03am
تصویر: عالمگیر خان/ ٹویٹر
تصویر: عالمگیر خان/ ٹویٹر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان کی رہائش پرپولیس کی بھاری نفری پہنچی اوراہل خانہ سےپوچھ گچھ کےبعد روانہ ہوگئی۔

آج نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقےگلشن اقبال بلال 7 میں واقع پی ٹی آئی رہنماسابق رکن قومی اسمبلی عالمگیرکی رہائش گاہ کےباہرپولیس کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

تاہم پی ٹی آئی کے دیگررہنما اورکارکنان کےبڑی تعدادعالمگیرخان کےگھرکےباہرجمع ہوئی ،جس کے بعد پولیس موقع سےروانہ ہوگئی۔

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی بلال غفار اورسیف الرحمان کا کہنا تھا پولیس نے بغیروارنٹ گھرمیں داخل ہونےاوراہل خانہ کوحراساں کرنےکی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ پرپی ٹی آئی لائحہ عمل دے گی جبکہ سیاست میں ریاست کااستعمال کیاجارہاہے جبکہ پولیس نےعالمگیرخان کی رہائش گاہ سےکسی شخص کوحراست میں نہیں لیا۔

تاہم رات گئے جمع ہونےوالے کارکنان نےحکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

karachi

Sindh Police

Pakistan Tehreek e Insaf