Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خان پور کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو

کچھ دن قبل لگنے والی آگ نے جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
شائع 21 مئ 2022 12:34am
تصویر: روئٹرز (فائل)
تصویر: روئٹرز (فائل)

ہری پور: خان پور کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق آگ بجھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل لگنے والی آگ نے جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھی جنگلات میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے جنگلی حیات کو خطرہ ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے اس کوالے سے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

جسٹس جمال خان کا کہنا ہے کہ آگ سے جنگلی حیات اور ماحولیات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

"جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے اقدامات اور وسائل نا کافی ہیں۔ چیف جسٹس چیلنج سے موثر طورپرنمٹنے کی ہدایت دیں۔"

forest fire