Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پیر آباد میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق واقعہ کے 20 منٹ تک پیرآباد پولیس موقع پر نہیں پہنچی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروہوں میں ذاتی تنازع ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔
شائع 20 مئ 2022 09:42pm
واقعہ کے 20 منٹ تک  پیرآباد پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی۔  فوٹو — فائل
واقعہ کے 20 منٹ تک پیرآباد پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی۔ فوٹو — فائل

شہرِ قائد میں اورنگی ٹاوں پیر آباد میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پیرآباد پولیس کے مطابق واقعہ مسلم آباد میں الہدی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں رکشے اور موٹر سائیکل سوار ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد جب کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے 20 منٹ تک پیرآباد پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروہوں میں ذاتی تنازع ہونے کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

karachi

firing incident

Sindh Police