Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے، حکومت کا ٹیکس آمد کا ہدف 7 ہزار 225 ارب جب کہ ترقیاتی حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 08:21pm
بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔  فوٹو — ڈان
بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ فوٹو — ڈان

اسلام آباد: مالی سال 23-2022 تک کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں 10 جون بروز جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراوعظم شہباز شریف نے سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے، حکومت کا ٹیکس آمد کا ہدف 7 ہزار 225 ارب جب کہ ترقیاتی حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

نوٹیفکیشن میں سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن جاری کردہ — وزارت خزانہ
نوٹیفکیشن جاری کردہ — وزارت خزانہ

Miftah Ismail

federal budget

PM Shehbaz