پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے
راجہ ریاض کی درخواست پر 16 اور غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران نے دستخط کیے.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض ایوان میں قائد حزب اختلاف بن گئے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی ہے، اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر تقرر کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، راجہ ریاض کی درخواست پر 16 اور غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران نے دستخط کیے۔ قومی اسمبلی سیکٹیریٹ کے مطابق تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔
Opposition leader
National Assembly
مقبول ترین
Comments are closed on this story.