Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی کور میں فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب

شاندار خدمات پر 89 افسروں کو تمغہ امتیاز، 36 کو ستارہ امتیاز اور 19 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ شہداء کے لواحقین نے بعد ازمرگ ان کے اعزازات وصول کئے۔
شائع 20 مئ 2022 03:05pm

راولپنڈی کور میں فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی، شاندار خدمات پر 89 افسروں کو تمغہ امتیاز، 36 کو ستارہ امتیاز اور 19 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ شہداء کے لواحقین نے بعد ازمرگ ان کے اعزازات وصول کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی افسروں اور جوانوں کیلئے ایوارڈز دینے کی تقریب چکلالہ گرکیژن راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شاندار خدمات پر فوجی افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاندار خدمات پر 89 افسروں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، 36 کو ستارہ امتیاز اور 19 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے لواحقین نے بعد ازمرگ ان کے اعزازات وصول کئے۔

ISPR

soldiers