Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روک دیا۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 02:52pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے 10 ہزار روپے مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

درخواست میں حفاظتی ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ اقتدارکی تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سعودی عرب واقعے کی ایف آئی آرز میں نامزد نہیں مگر نامعلوم افراد میں شامل کرکے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی 10ہزار روپے مچلکے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

IHC

اسلام آباد

Bail

Haleem Adil Sheikh