Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دینے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب

اگر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہیں توالگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، راولپنڈی ایکسپریس
شائع 20 مئ 2022 12:43pm

راولپنڈی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعبے اختر نے بولنگ ایکشن کوغیر قانونی قرار دینے پر سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو کرارا جواب دے دیا۔

سابق پاکستانی اسپڈک اسٹار شعیب اخترکا کہنا ہے کہ اگر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہیں توالگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وریندر سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہوگا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرا بولنگ ایکشن آئی سی سی نے کلیئر کردیا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ میری رائے وریندر سہواگ کے بارے میں مختلف ہے، سہواگ ایک بہترین کھلاڑی اور بھارت کے بہترین اوپنررہے ہیں، میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

Shoaib Akhtar

Fast Bowler