دنیا کا سب سے بڑا 84 ہزار پھولوں سے سجا گل دستہ کہاں تیار ہوا؟
سعودی عرب کے شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا، دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق طائف میں گلابوں کی اس ٹوکری نے سنہ 2018 میں بنائے گئے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
دریں اثنا طائف میں بنائی گئی گلاب کی یہ ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی اور 1.297 میٹر اونچی تھی۔
اس سے قبل سنگاپورمیں جو ٹوکری بنائی تھی، اس کی لمبائی 9.47 میٹر، چوڑائی 6 میٹر چوڑی اوراونچائی 1.2 میٹر تھی۔
واضح رہے کہ یہ ریکارڈ "طائف روز فیسٹیول" کے دوسرے سیشن کےموقعے پر کیا گیا۔
گلاب کی ٹوکری کو تیار کرنے میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ساتھ ہی اس میں تقریباً 26 اقسام کے بہترین گلاب شامل تھے۔
جس کے بعد 84 ہزار 450 گلابوں سے گلدستہ تیار ہوا جبکہ اس کی ٹوکری کی تیاری میں لوہے، لکڑی، کارک، پلاسٹک، پی وی سی کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔
تاہم اس ٹوکری کی تیاری میں 190 سے زیادہ نوجوان مردوں اور عورتوں نے حصہ لیا اور اس کو مکمل بنانے میں 168 گھنٹے لگے۔
علاوہ ازیں گلاب میلے کی میزبانی طائف گورنری کر رہی ہے جب کہ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر سمیت وزارت ثقافت کے تعاون سے اس میلے کا انعقاد کیا۔
Comments are closed on this story.