Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کیلئے بُری خبر! بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر31 مئی کو سماعت کرے گی۔
شائع 20 مئ 2022 11:07am

اسلام آباد: عوام کیلئے بُری خبر آگئی، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخ میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی31 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست میں مانگے گئے اضافے سے صارفنس پر تقریبا 59 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

nepra

اسلام آباد

electricity

CPPA