Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے ہم شکل نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس پر سلمان خان مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 12:57pm

ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول اداکار سلمان خان کے ایک ہم شکل نوجوان کی ‘دبنگ اسٹائل’ میں انٹری دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسسٹاگرام پرشئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان بالکل سلمان خان کے انداز میں گاڑی سے اتر کر انٹری دے رہے ہیں۔

تاہم مذکورہ نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس پر سلمان خان کے مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی ہے۔

علاوہ ازیں مداح دبنگ خان کی کاپی کرتا دیکھ کر سلمان خان کے مداح بھی حیران رہ گئے، کئی پرستاروں نے ہنسی کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

Salman Khan

Indian Actor

Bollywood actor