Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف کراچی شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 01:04pm

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے۔

کراچی پہنچنے پر وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور ناصر حسنں شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کراچی کے وفد میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرآبی وسائل خورشدہ شاہ اور وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی سدل فہد حسن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کراچی شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں دیگراتحادی جماعتوں کے وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاجربرادری او رمسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات میں بجٹ تجاویز اور ڈالر ریٹ میں اضافے سمیت معاشی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقاتیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گی، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان دنوں نجی دورے پر امریکا میں ہیں۔

karachi

اسلام آباد

Visit

PM Shehbaz Sharif