Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

اب جیل کا پھاٹک عمران خان کیلئےکھلےگا: وزیراعلیٰ پنجاب

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عمران نیازی کو فرار نہیں ہونے دیں گے اور اب جیل کا پھاٹک عمران خان کے لیے کھلےگا۔
شائع 19 مئ 2022 10:59pm
4 سال عوام کا خون چوسا پھر بیمار سےدوا تک چھین لی گئی،۔  فوٹو آج نیوز/ اسکرین گریب
4 سال عوام کا خون چوسا پھر بیمار سےدوا تک چھین لی گئی،۔ فوٹو آج نیوز/ اسکرین گریب

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب جیل کاپھاٹک عمران خان کے لئے کھلے گا۔

سرگودھا جلسے سے خطاب کے دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال عوام کا خون چوسا پھر بیمار سےدوا تک چھین لی گئی، نااہل نے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریاں کا بھی جھوٹا وعدہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے غریب سےدوا،کسان سےکھاد اور مزدور سے روزگار چھین لیا، ہم عمران نیازی کو فرار نہیں ہونے دیں گے اور اب جیل کا پھاٹک عمران خان کے لیے کھلےگا۔

sargodha

Punjab CM

Jalsa