Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے: مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ 4 سال تباہی پھیلانے والے ہم سے 4 ہفتےکاحساب مانگ رہے ہیں، پہلے غیر ملکی سازش،اب اپنےقتل کا ڈرامہ کر رہا ہے۔
شائع 19 مئ 2022 10:17pm
پہلے غیر ملکی سازش،اب اپنےقتل کا ڈرامہ کر رہا ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
پہلے غیر ملکی سازش،اب اپنےقتل کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 4سال تباہی پھیلانےوالےہم سے4ہفتےکاحساب مانگ رہے ہیں۔

سرگودھا میں جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سکیورٹی فورسز کےساتھ مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک میں موٹرویز کاجال بھی بچھایا مگر گزشتہ 4 سال نا لائق اور نااہل شخص کی حکومت رہی جس نے ناقص پالیسیوں سے عوام کوقرضےکے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 4 سال تباہی پھیلانے والے ہم سے 4 ہفتےکاحساب مانگ رہے ہیں، پہلے غیر ملکی سازش،اب اپنےقتل کا ڈرامہ کر رہا ہے، پی ٹی آئی دور میں معیشت وینٹی لیٹر پر جانے کی وجہ عمران خان ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے بجائے شہباز شریف حکومت چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تم نےمریم نواز کو نہیں ہر بیٹی کوگالی دی ہے، مریم، نواز شریف کی بیٹی ہے اس لئےمہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے، عمران خان ایک فتنے اور پاکستان کی آستین میں سانپ ہے جس نے دودھ پلانے والے کو ہی ڈس لیا ہے۔

Jalsa