Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں دھماکے: بازاروں، ٹریفک کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ ضلع میں اہم شاپنگ سینٹرز کے روٹ پر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
شائع 19 مئ 2022 07:38pm
ضلع میں اہم شاپنگ سینٹرز کے روٹ پر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔  فوٹو — فائل
ضلع میں اہم شاپنگ سینٹرز کے روٹ پر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ فوٹو — فائل
شاپنگ مال انتظامیہ انٹری گیٹ پر چیکنگ کے انتظامات مؤثر بنائے۔  فوٹو — ذرائع
شاپنگ مال انتظامیہ انٹری گیٹ پر چیکنگ کے انتظامات مؤثر بنائے۔ فوٹو — ذرائع

کراچی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کی سکیورٹی کا جائزہ لینے جمعرات کو اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ ضلع میں اہم شاپنگ سینٹرز کے روٹ پر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ضلع کی مارکیٹس، شاپنگ مال کی پارکنگ اور سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پولیس ، ٹریفک انتظامیہ، کراچی میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور تاجر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

عبدالستار عیسانی نے سکیورٹی سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے ٹریفک رواں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ضلع میں شاپنگ سینٹرز اور مالز کے باہر پولیس کی نفری بڑھائی جائے اور سول کپڑوں میں اہلکار تعینات کئے جائیں۔‘

انہوں نے تاجر تنظیموں، مال انتظامیہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کا کہا اور تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال کرنے کی ہدایت دی۔ ’شاپنگ مال انتظامیہ انٹری گیٹ پر چیکنگ کے انتظامات مؤثر بنائے۔‘

karachi

security

karachi blast