Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے امپورٹڈ موبائل فونز اور گاڑیوں سمیت غیر ضروری اشیاء کی بر آمد پر پابندی عائد کردی

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گاڑیاں، کھانے کی اشیاء، جوتے، باہر سے کنفشنری، موبائل فون، سن گلاسز، میوزیکل آلات، جیم، جیلی، فیروزن میٹ، سوسز اور چاکلیٹس سمیت کئی اشیاء پر پابندی عائد کردی ہے۔
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 10:19pm
معیشت کی بحالی کیلئےپاکستانیوں کوقربانی دینا ہوگی۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
معیشت کی بحالی کیلئےپاکستانیوں کوقربانی دینا ہوگی۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ایک شخص4سال میں ریکارڈقرضہ لےکرکنٹینرپرچڑھ گیاہے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نےآعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط پر دستخط کئے جس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے جب کہ سوال اٹھانے والےاسد عمر کو عمران خان نے ہٹایا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نےتاریخ کا بڑا قرض لیا، ان کے دور حکومت میں ملکی تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر تھا، 2018 میں امریکی ڈالر 115پر تھا جو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں 189 پر پہنچ گیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص 4 سال میں ریکارڈ قرضہ لےکر کنٹینر پر چڑھ گیا ہے، آج وزیراعظم یہ نہیں کہتا کہ ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلی، حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگادی ہے، اپنی اشیاء کے استعمال سے ملک میں روزگار بڑھےگا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیاں، کھانے کی اشیاء، جوتے کی درآمداد پر پابندی ہے جب کہ اس کے علاوہ حکومت نے باہر سے کنفشنری، موبائل فون، سن گلاسز، میوزیکل آلات، جیم، جیلی ،فیروزن میٹ، سوسز اور چاکلیٹس سمیت برتن، سینٹری اور فرنیچر جب کہ ٹیشو پیپر اور ڈیکوریشن پیسز منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئےپاکستانیوں کوقربانی دینا ہوگی، ان عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا دی جائے گی اس لئے غیر ملکی و امپورٹڈ کے بجائے مقامی اشیا کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیئے۔

اسلام آباد

press confrence

Federal Information Minister