Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ شاہ پور کا ایس ایچ او شکیل خان شہید ہوگیا
اپ ڈیٹ 03 جون 2022 03:42pm
ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان ـــ فوٹو
ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان ـــ فوٹو

پشاور: موٹروے کے قریب بائی پاس روڈ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے تھانہ شاہ پور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں بائی پاس روڈ پر اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان شہید ہوگئے۔

تاہم واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پشاور پولیس چیف اعجاز خان کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم افراد نے ایس ایچ او شکیل خان کا پیچھا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے گاڑی روکی، تو نامعلوم افراد نے گاڑی سے باہر آکر ایس ایچ او پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شکیل خان شہید ہوگئے۔

اعجاز خان نے بتایا کہ قتل میں کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا جبکہ نامعلوم افراد نے سفید کار میں ایس ایچ او کا پیچھا کیا۔

peshawar

KPK govt