Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، انٹر بینک میں ڈالر کی ڈبل سنچری

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 61 پسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت پہلی بار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
شائع 19 مئ 2022 12:18pm

کراچی: امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر نے ڈبل سنچری کرڈالی، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 1.61 پیسے مہنگا ہوگیا، امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 200 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 61پسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت پہلی بار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قمتب 198روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 201روپے ہے۔

karachi

price increase

ڈالر

interbank

Open Market