Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

‘ہمیں کہا گیا کہ جب تک ہم غریبوں کیلئے منصوبہ بندی نہیں کرتے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائیں’

عاصمہ شیرازی نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے سوال کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کو بتانے کا کیا ارادہ رکھتی ہے؟
شائع 19 مئ 2022 09:37am
Petrol Par Subsidy Kab Khatam Hogi?| Musadik Malik Nay Wazeh Kar Diya | Aaj News

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک وزارتیں انہیں غریب آدمی کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کوئی فول پروف طریقہ نہیں دیں گی، وہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک پیسے کا اضافہ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بدھ کے روز آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں بطور مہمان شرکت کی ۔

عاصمہ شیرازی نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ یہ ایک عوامی فیصلہ تھا،آپ کے خیال میں یہ حکومت کیسے چل رہی ہے؟جس پر مصدق ملک نے جواب دیا کہ یہ ایک معاشی فیصلہ ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ عمران خان نے 800 ارب روپے کا ٹائم بم نصب کیا، پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے انہیں اس بارے میں سوچنا چاہیئے تھا،“ہمارا فرض ہے کہ ہم غریبوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں”۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ غریب کی تعریف وہ ہے جو ماہانہ 30,000 روپے سے کم کماتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ ہم اس شخص کی حفاظت کیسے کریں گے۔”

مکمل پروگرام دیکھیں : https://youtu.be/dwPVK9jMtPQ

faisla aap ka

Aaj News program

Asma Shirazi

PM Shehbaz Sharif