Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے قرآن پاک کی خطاطی کے مقابلوں کی منظوری دے دی

کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے
شائع 19 مئ 2022 11:07am
کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے ــ فوٹو فائل
کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے ــ فوٹو فائل

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مقابلوں کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی خطاطی کا مقابلہ آئندہ شعبان میں منعقد کیا جائے گا۔

تاہم مقابلے کا اہتمام کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ کی جانب سے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہوگا۔

دریں اثنا کنگ فہد قرآن کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ مقابلے کا مقصد ماہر خوش نویسوں کو قرآن کریم کی کتابت میں منفرد ہنر کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی خطاطی کا مسابقہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے منسوب ہوگا۔

اس کے علاوہ وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ جو خطاط قرآن کریم کی کتابت کے مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ کنگ فہد کمپلیکس ویب سائٹ پر موجود فارم پر کرکے م روانہ کریں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سالانہ قرآن پاک کے 2 کروڑ نسخے شائع کررہا ہے جبکہ شروعات میں 8 ملین نسخے شائع کیے جاتے تہے۔

واضح رہے کہ قرآن پاک کی چھپائی میں اعلی کاغذ استعمال کیا جاتا ہے، کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے۔

Saudi Crown Prince

Riyadh

Shah Salman Bin Abdul Aziz