Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے وزیر خارجہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں پر بات چیت

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا سے دورانِ ملاقات جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 12:13am
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔  فوٹو — دفتر خارجہ
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ فوٹو — دفتر خارجہ

نیو یارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس سے نیو یارک میں واقع یو این کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس سے دورانِ ملاقات جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے جب کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ہم نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق ہی عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔

foreign minister

Bilawal Bhutto

IOK

United Nations

USA