منحرفین سے متعلق ریفرنسز میں سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس فیصلے سے مدد لی جائیگی: الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس فیصلے سے مدد لینے کا ارادہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب گزشتہ روز صدارتی ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نا اہلی ریفرنسز پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن فیصلہ اپنا سنائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آئین کے آرٹیکل 63 - اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر تین اور دو کی رائے سے فیصلہ دیا تھا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے منحرفین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز ڈی لسٹ کر دیے تھے جب کہ کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.