Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کو اولین ترجیح بنانے...
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 04:20pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کو اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ۔

چئرامن تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد کی معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔

عمران خان نے کہا کہ این آر او 2 کواپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شانداراستقبال پر ‏کوہاٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آندھی کے باوجود کوہاٹ جلسے میں شہریوں نے بڑی تعداد مںش شرکت کی، خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت قابل تحسین ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ سے ملحقہ راستوں پر بھی لوگوں کا ہجوم تھا، ہماری قوم امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

pti chairman