Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر قیتمی زرِمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 07:08pm

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لگژری اشیاء کی درآمد سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا جس کے نتیجے میں روپے کی بے قدری میں کمی آئے گی۔

شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر قیتمی زرِ مبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے ۔

اسلام آباد

Ban

PM Shehbaz Sharif