Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم کیلئے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز پنڈی...
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 03:50pm

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد مں ہورہے ہیں، یہ اداروں سے بھیک مانگ رہےہیں، ہر گزرتے دن کےساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، آصف زرداری نے ن لیگ کو وہاں مارا ہے جہاں ان کو پانی نہ ملے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے آئیں گے، حکومت کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ قائم نہیں رہ سکتے، آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا جہاں پانی بھی نہ ملے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف میں سماعت کی پیروی نہ کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، حکومت نیب اور ایف آئی اے کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی، عمران خان سندھ میں خود انتخابی مہم چلائیں گے، عمران خان ٹکٹ کا معاملہ بھی خود دیکھیں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہورہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ جتنی دیر کریں گے اتنی اپنے لے سیاسی قبر کھودیں گے، بہتر ہے لانگ مارچ سے قبل الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ کا شیخ رشید کو 6 جون تک گرفتار اور ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:راولپنڈی ہائکوبرٹ بنچی نے سابق وزیرداخلہ شخن رشدر کو 6 جون تک گرفتار اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت مںک توسیع کردی۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشدد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ تاریخ تک گرفتار اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت میں تھانہ اٹک اور تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

AML