Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 12:38pm

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ مں بتایا گام کہ اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ فروری 2021 تا مارچ 2022 کے دوران کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پولیو کیسز کی دریافت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی ین م دہانی کراتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنی الاقوامی اداروں بشمول ورلڈ ہلتھ آرگنائزیشن، بل اینڈ ملینڈا گٹسم فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کا انسداد پولیو مہم کیلئےتکنیکی اور مالی امداد پر شکر گزار ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اسلام آباد

Polio

PM Shehbaz Sharif