Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر 3روپے 76پیسے مہنگا ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 02:23pm
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 199روپے ___  فوٹو فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 199روپے ___ فوٹو فائل

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی۔

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر 3روپے 76پیسے مہنگا ہوگیا۔

جس کے بعد انٹربینک میں پہلی بار ڈالر کی ٹریڈنگ 199 روپے 50 پیسے میں کی جارہی ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 201 روپے ہوگئی، تاہم دونوں مارکیٹس میں ریکارڈ بنانے کے بعد روپے کی ریکوری جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 195.74 ریکارڈ کی گئی تھی۔

pakistan economy

rupee

dollar rates