Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورتی کی خاطر پلاسٹک سرجری کروانے والی بھارتی اداکارہ ہلاک

اداکارہ چچا نے کہا کہ کسی نے اُسے کہا تھا کہ وہ خوبصورت دکھائی دینے کے لیے اپنا وزن کم کرلے، اس لیے وہ ہسپتال گئی تاکہ وہ مزید خبصورت بن سکے۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 11:12am
چیتنا نے اپنے والدین کو سرجری کے بارے میں نہیں بتایا تھا ــــ فوٹو فائل
چیتنا نے اپنے والدین کو سرجری کے بارے میں نہیں بتایا تھا ــــ فوٹو فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں کنڑ ٹیلی ویژن کی اداکارہ چیتنا راج کی خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتنا راج 16 مئی کو بھارتی ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں راجہ جی نگر میں شیٹی کے کاسمیٹک سینٹر میں ‘چربی سے پاک’ پلاسٹک سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم سرجری منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی جس کے باعث پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ چیتنا کو شام 5.30 بجے کاڈے ہسپتال لے آئے اور ڈاکٹروں کو دھمکی دی کہ وہ اس کے ساتھ ایک ایسے شخص کی طرح سلوک کریں جس کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

علاوہ ازیں کاڈے اسپتال کے ڈاکٹروں نے سی پی آر شروع کیا اور 45 منٹ تک کوشش کرنے کے باوجود چیتانہ کو زندہ نہیں کیا جا سکا۔

ماہر ڈاکٹرسندیپ نے بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ چیتنا کو شام 6.45 بجے مردہ قرار دیا گیا تھا، مزید بتایا کہ شیٹی کے کاسمیٹک سینٹر کے ڈاکٹروں کو معلوم تھا کہ چیتانہ کا انتقال ہو چکا ہے۔

اداکارہ چیتنا کی سرجری کے بارے میں اہم انکشاف

اطلاعات کے مطابق چیتنا نے اپنے والدین کو سرجری کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہسپتال گئی تھی، تاہم ڈاکٹرزنے پیچیدگیاں پیدا کیں جس نے اس کی جان لے لی۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے چیتنا کے چچا راجپا نے کہا کہ “وہ میرے چھوٹے بھائی کی بیٹی ہے اور وہ کنڑ ٹی وی سیریلز میں اداکاری ک رہی تھی، کسی نے اسے کہا تھا کہ وہ خوبصورت دکھائی دینے کے لیے اپنا وزن کم کر لے، اس لیے وہ شیٹی ہسپتال گئی تاکہ وہ مزید خبصورت بن سکے۔

اداکارہ کے چچا نے بتایا کہ ہسپتال میں آئی سی یو سے لیس نہیں تھا اورسرجری کے بعد چیتنا کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوا گیا، بعد میں اسے قریبی دوسرے اسپتال میں منتقل کیا جہاں اسے ‘مردہ لایا گیا’ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اداکارہ چیتنا کے اہل خانہ سمیت دوست اور ساتھی اس کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہیں۔

karnataka